پنجاب حکومت کا جیو فینسنگ پر وفاق اور ایف آئی اے کیخلاف قانونی اقدام اُٹھانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے اعتماد کے معاملے پر جیو فینسنگ کروانے کے پر وفاقی حکومت اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے خلاف قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعلی کے اعتماد کے ووٹ کے دوران وفاقی حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین کی جیو فینسنگ کا معاملے پر وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی کی طرف سے قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جیو فینسنگ کروانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کے خلاف قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں گفتگو کی گئی کہ وفاقی حکومت نے کس طرح اراکین کی پرائیویسی کو ثبوتاژ کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں غیر قانونی اقدام اور وفاقی حکومت کے وسائل استعمال کرنے پر کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے،جب کہ رانا ثناء اللہ اور عطا تارڑ ایف آئی اے کے ذریعے ارکان کی جیوفینسنگ کا اعتراف کر چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.