Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن میں جائیں گے، اراکین تیاری کریں: عمران خان

اراکین نے کروڑوں کی آفرز، دھمکیوں کو بالائے طاق رکھ کر ووٹ ڈالا، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 12 جنوری 2023 07:11pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اسمبلی توڑ کر ہم الیکشن میں جائیں گے۔

لاہور میں پی ٹی آئی ڈویژنل کوآرڈینیٹرز اور پارلیمانی لیڈر سے ملاقات کے دوران عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں شاندار کامیابی پر پوری ٹیم کو شاباشی دی۔

ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے کل امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، ٹیم شاباش کی مستحق ہے، اراکین نے کروڑوں کی آفرز، دھمکیوں کو بالائے طاق رکھ کر ووٹ ڈالا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کل بھی کہا تھا ریڈ لائن اللہ تعالی کی ذات اور عوام ہی لگاتی اور ہٹاتی ہے۔ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن میں جائیں گے۔

pti

imran khan

lahore

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

Vote of Confidence