Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنا پولنگ اسٹیشن کیسے تلاش کریں، جانئے

کیا آپ اتوار کو کراچی، حیدرآباد میں ووٹ ڈال رہے ہیں؟
شائع 12 جنوری 2023 05:33pm
تصویر: عارف علی / اے ایف پی
تصویر: عارف علی / اے ایف پی

کراچی اور حیدرآباد میں سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 15 جنوری بروز اتوار الیکشنز منعقد کئے جارہے ہیں، جس میں لاکھوں لوگوں کی جانب سے اپنا حق رائے دہی دئے جانے کی امید ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ لوگوں کو معلوم ہو انہیں اپنا ووٹ کہاں ڈالنا ہے۔

یہاں ہم آپ کو اکثر پوچھے جانے والے سوال کا جواب آسان الفاظ میں دینے کی کوشش کریں گے کہ ”ہم اپنا پولنگ اسٹیشن کیسے تلاش کریں؟“

ویسے تو اس کا سب سے آسان طریقہ ”ٹیکسٹ میسیج سروس“ ہے جو الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔

بزریعہ ٹیکسٹ میسیج

آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر ”8300“ پر میسیج کریں، الیکشن کمیشن فوری طور پر آپ کے میسیج کا جواب دے گا جس میں ممکنہ حد تک تمام درکار معلومات ہوں گی جو کچھ اس طرح نظر آنی چاہئیں۔

  • شناختی کارڈ نمبر: 42301-4964٭٭٭-٭
  • شماریاتی بلاک کوڈ: 440160404 (اسے آپ نوٹ کرلیں تاکہ اگلے مرحلے میں آپ کے کام آسکے)
  • سلسلہ نمبر: 226
  • گھرانہ نمبر: 158
  • انتخابی حلقہ: سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی، کے ایف سی باوانی جنکشن، نسلہ تاور، سرکل نمبر 4،سب ڈیویژن فیروزآباد، کراچی شرقی۔
  • پولنگ اسٹیشن: گلشن شاہ لطیف گرلاز سیکنڈری اسکول، ایس ایم سی ایچ ایس، بلاک اے (مشترکہ) این اے 245۔
  • دفتر کراچی شرقی: 021-9231029
  • ہیلپ لائن نمبر: 0518848888
  • ویب سائٹ: ecp.gov.pk/erolls

لیکن کچھ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں موصول ہونے والے پیغامات میں پولنگ اسٹیشن کا کوئی ذکر موجود نہیں۔

اگر میسیج میں پولنگ اسٹیشن نہ بتایا گیا تو کیسے تلاش کریں؟

اپنے پولنگ اسٹیشن کو تلاش کرنے کے لیے ای سی پی کی ویب سائٹ پر جانا قدرے پیچیدہ ثابت ہوسکتا ہے۔

جب آپ 8300 پر میسیج کرتے ہیں تو وہاں سے آپ کو اپنے علاقے کا ایک حوالہ مل جاتا ہے، جیسے کہ ”دفتر شرقی“ اور ”شماریاتی بلاک کوڈ“۔

ان دو چیزوں کو آپ آپ اپنا پولنگ اسٹیشن تلاش کرنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

اب مثال کے طور پر چونکہ آپ کو معلوم ہے کہ آپ کا دفتر ”شرقی“ ہے، تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جائیں جہاں آپ کو ایک لسٹ گوگل ڈرائیو کی شکل میں ملے گی۔ اس میں کراچی شرقی یا جوبھی آپ کا ضلع ہو تلاش کریں اور اس کا پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کرلیں۔

جب آپ اس پی ڈی ایف فائل کو کھولیں تو ”CTRL+F“ دبائیں اور اپنا شماریاتی بلاک کوڈ لکھیں۔ اس طرح آپ کو پولنگ اسٹیشن مل جائے گا۔

اس کی مثال ذیل میں دیکھیں:

 پی ڈی ایف کا ایک سنیپ شاٹ جو دکھاتا ہے کہ بلاک کوڈ 440250906 کا پولنگ اسٹیشن کے لیے کہاں ہے
پی ڈی ایف کا ایک سنیپ شاٹ جو دکھاتا ہے کہ بلاک کوڈ 440250906 کا پولنگ اسٹیشن کے لیے کہاں ہے

ہم جانتے ہیں کہ یہ عمل قدرے پیچیدہ ہے۔ لیکن یہ اس طرح آپ در در کی ٹھوکریں کھانے سے بچ جائیں گے۔

ECP

karachi

Polling Station

Hyderabad

Sindh Local Bodies Election

Text Message

CNIC Number

Local Bodies 15 Jan