Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید کی 100 دن میں الیکشن شیڈول آنے کی پیشگوئی

عمران نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنا دیا، اب نواز شریف قل پڑھے گا
شائع 12 جنوری 2023 03:13pm
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے 100 دن میں الیکشن شیڈول آنے کی پیشگوئی کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ وزیرداخلہ نے تختہ لاہور لے کر آنا تھا وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے، اب ان کو سمجھ آجانی چاہیئے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے، اعتماد کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کرلی گئی تھی ن لیگ کی سیاست کو اُن کے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اور عنقریب زخمی حالت میں ہی انتخابی مہم شروع کرے گا۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنا دیا ہے، اب نواز شریف قل پڑھے گا، 27 کلومیٹر کا جزیرہ گھیرے میں ہے، گینگ آف 5 کی فاشسٹ سازش دفن ہو چکی ہے، نوازشریف کی آمد بھی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران نہ منہ دکھانے نہ چور دروازے سے آنے کے قابل رہے ہیں، حکمران اتحادی شرم ناک شکست کے لیے تیار رہیں، 100 دن میں الیکشن شیڈول آ جائے گا۔

PMLN

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Rana Sanaullah

Awami Muslim League