Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی شہباز گل کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

عدالت نے شہباز گل کے خلاف درج 3 مقدمات ختم کردیے
شائع 12 جنوری 2023 10:59am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،عدالت نے کراچی کے 3 تھانوں میں شہبازگل کے خلاف درج مقدمات ختم کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نےقومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے معاملے پر شہباز گل کی درخواست کی سماعت کی، پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ برگیڈ، رضویہ اور سرجانی میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شہباز گل کے خلاف درج 3مقدمات کو سی کلاس کرنے سے متعلق رپورٹ مجسٹریٹس کے پاس جمع کرائی جائے گی۔

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس رپورٹ کے بعد شہباز گل کی درخواست نمٹا دی۔

پی ٹی آئی رہنما شبہاز گل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاون، برگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

شہباز گل نے مؤقف پیش کیا کہ بیان سے متعلق مقدمات لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے ،صغرا بائی کیس کی روشنی میں ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

pti

shahbaz gill

Sindh High Court