Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میچ کے دوران رضوان سے ملنے کیلئے میدان میں آنے والے مداح گرفتار

مداحوں کو میدان میں دیکھ کر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2023 07:57pm

کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے دوران سیکیورٹی کی قلعی کھل گئی، دو مداح تمام حفاظتی حصار توڑ کر میدان آگئے۔

ایک مداح نے میدان میں آکر محمد رضوان کو گلے بھی لگایا۔

مداحوں کو میدان میں دیکھ کر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

سندھ پولیس کی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے اہلکار دونوں مداحوں کو حراست میں لے کر میدان سے باہر لے گئے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کی مہمان ٹیم کو ”زیڈ پلس“ پریزیڈینشل سیکیورٹی دی گئی ہے۔

ملک میں دہشتگرد عناصر کی جانب سے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایسے میں سیکیورٹی حصار عبور کرکے مداحوں کا میدا میں چلے آنا تشویش کا باعث ہے۔

karachi

PAKvNZ

odi series