اتحادی جماعتوں کے بعد اسلام آباد ائرپورٹ کا نام تبدیل کرنے عوامی رائے بھی آگئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے سے متعلق وفاقی حکومت اور تینوں اتحادیوں کی جانب سے تجاویز پرعوامی رائے بھی سامنے آگئی ہے۔
وفاقی حکومت کی 3 اتحادی جماعتوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے الگ الگ ناموں کی تجاویز دی تھیں، پیپلزپارٹی ائرپورٹ کو سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کے نام سے موسوم کرنے کی خواہشمند ہے تو ن لیگ کے ارکان چاہتے ہیں کہ دارالحکومت کا ایئرپورٹ پاکستان میں ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹرعبد القدیرخان کے نام پرہو جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے ایئرپورٹ کا نام لیاقت علی خان رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔
ایم کیو ایم کا اسلام آباد ایئرپورٹ کو بینظیر کے بجائے لیاقت علی خان سے موسوم کرنے کا مطالبہ
آج ڈیجیٹل نے اس حوالے سے ٹوئٹر پول میں عوامی رائے طلب کی تھی جس کے تحت بڑی تعداد نے اسلام آباد ائرپورٹ کا نام پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹرعبدالقدیر کے نام سے موسوم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
پول کے نتائج کے مطابق پول کے مطابق 15 اعشاریہ ایک فیصد نے سابق وزیراعظم بینظیربھٹو، 65 اعشاریہ 5 فیصد نے ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے نام کے حق میں ووٹ دیے۔
حصہ لینے والوں میں سے 19 اعشاریہ 3 فیصد نے دارالحکومت کے ائرپورٹ کو پاکستان کے سب سے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے نام سے موسوم دیکھنے کی خواہش کا اظہارکیا۔
اسلام آباد ائرپورٹ کا نام تبدیل کرنے پر حکومتی اتحادی جماعتیں متحرک
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایئرپورٹ کو بے نظیربھٹو کے نام سے منسوب کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جلد اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.