محکمہ خوراک سندھ نے سرکاری گندم کوٹہ جاری کردیا
محکمہ خوراک سندھ نے روس سے 6 لاکھ 80 ہزار ٹن گندم آنے کے بعد فلور ملزاور چکی مالکان کو 2 لاکھ 27 ہزار ٹن سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کردیا ہے۔
فلورملزمالکان کا کہنا ہے گندم کل سے ملے گی، قیمت 35 روپے کمی سے 95 روپے کلو کردیں گے جبکہ صوبے میں آٹے کے بحران پر قابو پانے کے لئے شہروں کو کوٹہ جاری کردیا ہے۔
کراچی میں فلور ملز کو 97 ہزار ٹن سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کر دیا گیا اور چکی مالکان کو7 ہزار500 ٹن گندم جاری کی گئی جبکہ حیدرآباد فلورملز مالکان کو 27 ہزار 947 ٹن، چکی مالکان کو 7 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کی گئی ہے۔
میرپورخاص میں فلورملز کو8 ہزار662 ٹن اور چکی مالکان کو 2 ہزار888 ٹن گندم جاری کی گئی جبکہ شہید بے نظیرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی سرکاری گندم دی گئی ہے۔
سندھ بھرمیں مجموعی طور پر 2 لاکھ 27 ہزارٹن سرکاری گندم 58 روپے 50 پیسے پر جاری کی گئی ہے۔
دوسری جانب فلور ملزمالکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی صرف کوٹہ مختص کیا ہے گندم کل سے ملنا شروع ہوگی، سرکاری گندم ملنے کے بعد آٹے کی قیمت کم ہوکر 95 روپے کلو پرآجائے گی۔
Comments are closed on this story.