Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی کے باہر رانا ثناء کی گاڑی پرجوتا پھینک دیا گیا

رانا ثناء کی گاڑی پر پھینکا گیا جوتا ونڈ اسکرین پر لگا
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2023 09:42pm
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Aaj News - Shoe threw on Rana Sanaullah’s car outside Punjab assembly

پنجاب اسمبلی کے باہر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی پر نا معلوم شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد واپس روانہ ہوتے ہوئے وفاقی وزیر راناثناٗاللہ کی گاڑی پر جوتا پھینکا گیا۔

وفاقی وزیر گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے تاہم رانا ثناء کی گاڑی پر پھینکا گیا جوتا ونڈ اسکرین پر لگا۔

واقعے کے فوراً بعد مسلم لیگ نون کے ارکان نے ایک شخص کو تحویل میں لیکر اپوزیشن چیمبر میں منتقل کر دیا۔

لیگی ارکان نے الزام لگایا کہ جوتا پھینکنے والا شخص راولپنڈی سے پی ٹی آئی ایم پی اے راشد حفیظ کا ڈرائیور ہے۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اجلاس ملتوی کرنے کے خلاف لیگی ارکان نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Rana Sanaullah

lahore

punjab assembly

shoe