Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگی اجلاس کی اندرونی کہانی، تمام اراکین کو پنجاب اسمبلی میں ہی رکنے کی ہدایت

ایوان میں حکومت کے 25 اور اپوزیشن کے 56 ارکان موجود ہیں۔
شائع 10 جنوری 2023 05:21pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، لیگی قیادت نے تمام اراکین کو پنجاب اسمبلی میں ہی رکنے کی ہدایت کر دی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اراکین کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور 15، 15 اراکین پر مشتمل گروپ بنا کر ایک ایک لیڈر مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اراکین کو ”وزیرِ اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں“ کے نعرے لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اسمبلی کی معمول کی کارروائی نہ چلنے دیں۔

پارٹی ذرائع نے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ ایوان میں الرٹ رہیں اور موقع کی مناسبت سے ایکشن لیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوچکا ہے، اسپیکر سبطین خان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ ایوان میں حکومت کے 25 اور اپوزیشن کے 56 ارکان موجود ہیں۔

PMLN

punjab assembly

Vote of Confidence