Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ہیکرز پاکستانیوں کی حساس معلومات چرانے کے لیے سرگرم

نادرا اور پاکستانی فضائیہ جیسی ویب سائٹس کی شناخت کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
شائع 10 جنوری 2023 05:08pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

وفاقی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی ہیکرز پاکستانیوں کی حساس معلومات چرانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

حکومت نے صوبوں، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو نئی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں ”سائیڈ ونڈر“ نامی بھارتی ہیکر گروپ کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

وفاق کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ”ایڈوانس پرسسٹنٹ تھریٹ“ (اے پی ٹی) گروپ ویب سائٹس، ای میلز اور موبائل ایپلیکشنزکے ذریعے سائبر حملے کرتا ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ بروقت موبائل اور کمپیوٹر سسٹمز کو اپ ڈیٹ کیا جائے۔

مراسلے میں سارش کی گئی ہے کہ موبائل اور میلنگ اکاوئنٹس کیلئے الگ اور پیچیدہ پاسورڈز استعمال کئے جائیں۔

حملوں کیلئے نادرا اور پاکستانی فضائیہ جیسی ویب سائٹس کی شناخت کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان

Indian hackers

APT Group