Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان کونسی پوزیشن پر

کیویز کیخلاف سیریز میں کامیابی گرین شرٹس کو کس پوزیشن پر پہنچا دے گی
شائع 10 جنوری 2023 03:29pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں فتح کے بعد پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ ورلڈ سپر لیگ کا پواینٹس ٹیبل جاری کیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق سپرلیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کا 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے جبکہ 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

اسی طرح 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے، انگلینڈ 18 میچوں میں 125 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا 18 میچوں میں 120 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ بنگلہ دیش 18 میچوں میں 120 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ 2 ون ڈے میچز میں کامیابی گرین شرٹس کوٹاپ پوزیشن پر پہنچادے گی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے جبکہ پاکستان پہلے ہی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔

india

پاکستان

ICC

points table

cricket world cup super league