Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف اور نواز شریف کی جنیوا میں ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

ملاقات میں مریم کی واپسی اور پارٹی کو متحرک کرنے کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت
شائع 10 جنوری 2023 02:30pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ایڈیٹر ٹائمز
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ایڈیٹر ٹائمز

وزیراعظم شہباز شریف کی جنیوا میں مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہ جنیوا کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی موجود تھیں جبکہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں مریم نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول اور پارٹی کو متحرک کرنے کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔

شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے مبارکباد دی اور گلے کا آپریشن ہونے پر خیریت دریافت کی،ملاقات میں خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے فیملی کے ساتھ رات کا کھانا بھی ایک ساتھ کھایا۔

فیملی ڈنر پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے،شہباز شریف نے نواز شریف اور فیملی کے ساتھ تقریبا 2 گھنٹے کا وقت گزارا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Geneva

PM Shehbaz Sharif