Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’خیبرپختونخوا کی عوام کو فٹبال بنا دیا گیا‘، اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع

مرکزی حکومت صوبے کو آئینی حقوق دینے سے انکاری ہے، رہنما اے این پی
شائع 09 جنوری 2023 07:07pm
خیبر پختونخوا اسمبلی۔ فوٹو — فائل
خیبر پختونخوا اسمبلی۔ فوٹو — فائل

پشاور: خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کرا دی۔

صوبے میں بڑھتی بدامنی اور مہنگائی پر بحث پر اسمبلی کی فلور پر آواز اٹھانے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے پارلیمانی لیڈر سرادر حسین بابک نے ریکورزیشن جمع کروائی۔

اس ضمن میں سردار حسین بابک کا کہنا ہے کہ ہم صوبائی حکومت اسمبلی اجلاس بلانے کے منتظر تھے تاہم خیبر پختونخوا حکومت آئینی حقوق سے دستبردار نظر آ رہی ہے۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ مرکزی حکومت صوبے کو آئینی حقوق دینے سے انکاری ہے جب کہ خیبر پختونخوا اور اس کی عوام کو فٹبال بنا دیا گیا ہے۔

KPK Assembly

ANP

KPK Government