خیبرپختونخوا کے علمائے کرام کا دہشت گردوں کیخلاف فتویٰ
خیبرپختونخوا کے علمائے کرام نے دہشت گردوں اور دہشتگردانہ کارروئیوں کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے انہیں مستردکردیا۔
صوبے کے علمائے کرام کی جانب سے جاری کردہ فتوے میں کہا گیا ہے کہ جہاد کا اعلان اسلامی ریاست کا سربراہ کر سکتا ہے، ہر شخص کو جہاد کے اعلان کا حق نہیں ہے۔
علمائے کرام کے مطابق جہاد کا اعلان اسلامی ریاست کا سربراہ کرسکتا ہے اور قانون کی پاسداری سے گریز کرنا شرعاَ ناجائز ہے۔
فتویٰ کے تحت پولیس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف ہتھیار اُٹھانا حرام ہے۔
صوبے میں دہشتگردی کی کارروائیوں سے متعلق جاری کیے جانے والے فتویٰ میں علمائے کرام نے مزید کہا کہ فوجی جوان وپولیس اہلکارمارے جائیں تو وہ شہید ہیں۔
انہوں نے قراردیا کہ حاکم ِوقت کے خلاف خروج بغاوت ہے اور اس کے مرتکبین سزا کے مستحق ہیں۔
Comments are closed on this story.