Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کے اقدامات سے صوبہ بھر میں آٹا دستیاب ہے، پرویزالٰہی

"آٹے کی دستیابی کیلئے سیل پوائنٹس میں اضافہ کیا ہے"
شائع 09 جنوری 2023 12:28pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی نے کہا کہ سستے آٹے کی فراہمی کیلئے مؤثراقدامات کئے گئے ہیں حکومت کے اقدامات سے صوبہ بھر میں آٹا دستیاب ہے۔

پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ صوبے بھرمیں آٹے کی دستیابی کیلئے سیل پوائنٹس میں اضافہ کیا گیا اور فلورملوں کا سرکاری ڈیلی کوٹہ 26 ہزار میٹرک ٹن کردیا گیا ہے۔

پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے صوبہ بھر میں آٹا وافر دستیاب ہے، گندم اور آٹے کی اسمگلنگ کے خلاف بلا امتیازکارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کے باعث آٹا عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا۔

cm punjab

Flour

Flour Shortage