جماعت اسلامی رکاوٹ نہ بنتی تو یہ 10 سال میں بھی الیکشن نہیں کراتے، حافظ نعیم
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی رکاوٹ نہ بنتی، تو یہ 10 سال میں بھی الیکشن نہیں کراتے لیکن اب الیکشن 15 تاریخ کو ہی ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے آج نیو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی یہ اب بھی کریں گے، ٹیسوری صاحب کی آنیاں جانیاں لگی ہوئی ہیں اور اب ایم کیو ایم کو چاہئے کہ بھاگے نہ بلکہ حالات کا سامنا کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے تو ووٹر لسٹیں درست کرالیتے انہوں نے ملکر جعلی مردم شماری کو آدھا کردیا لیکن اب سب کو فیصلے کو قبول کر کے الیکشن میں جانا چاہئے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ ہرپولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کو کھڑا کرنا چاہئے، کراچی کے عوام اب گھر میں نہ رہیں، باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن دو ڈیڑھ سال سے رُکے ہوئے تھے لیکن شکر ہے فیصلہ کراچی کے حق میں ہے اور اس فیصلے کو سراہتے ہیں۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے اور 15 جنوری کو دو سیاسی جماعتوں کے تابوت میں آخری کیل ہوگی اور تحریک انصاف کو کامیابی ہوگی لاکھوں لوگ عمران خان کو ووٹ ڈالنے نکلیں گے اور امید کر رہا ہوں کہ آپ اس الیکشن کا ٹرن آوٹ دیکھیں گے وہ جنرل الیکشن جیسا دیکھیں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی ذیدی نے خبردارکرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ سندھ میں خونی الیکشن ہونے جارہا ہے اوردھاندلی کرائی جائے گی لیکن پی ٹی آئی الیکشن میں ہونے نہیں دے گی، عوام نے پیپلز پارٹی کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نئی ووٹرلسٹ پر کرانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کردی ہے۔
Comments are closed on this story.