Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزادکشمیر اور گردونواح میں 3.8 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز میرپور کا علاقہ جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ
شائع 09 جنوری 2023 08:36am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

آزادکشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز میرپور کا علاقہ جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع میرپور کے نواحی علاقوں کھڑی، جاتلاں اور خالق آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہرنکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

azad kashmir

earthquake

Muzaffarabad