سیلاب تباہ کاریاں: پاکستان جنیوا کانفرنس میں تعمیر نو کی حکمتِ عملی پیش کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ جنیوا میں ہونے ولی کانفرنس میں انٹرنیشنل کمیونٹی اکٹھی ہورہی ہیں، کانفرنس میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تعمیر نو پر بات چیت ہوگی۔
آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کانفرنس میں حکمت عملی پیش کرے گا کہ ہم کس طریقے سے تعمیر نو کریں گے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد تعمیر نو کام جاری ہے، وفاق اور صوبائی حکومتوں نے حکمت عملیاں بنائی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب آیا تو دوست ممالک نے بہت سپورٹ کیا، اب ہم سیلاب متاثرین کی بحالی کی طرف جارہے ہیں، جنیوا کانفرنس سیلاب متاثرین کی آواز اٹھائی جائے گی، سیلاب سے ہونے والا نقصان پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہے، حکومت اور وزارت خارجہ مسئلے کو اٹھاتا رہا ہے۔
Comments are closed on this story.