Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کا آغازآج سے، پاکستانی ٹیم کا فوٹو شوٹ مکمل

کھلاڑیوں نے ہنسی مذاق بھی کیا اور مختلف پوز دے کر تصویریں کھنچوائیں
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2023 11:26am
پاکستان کرکٹ ٹیم فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
پاکستان کرکٹ ٹیم فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ مکمل کر لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس موقع پر قومی کے کھلاڑیوں نے ہنسی مذاق بھی کیا اور مختلف پوز دے کر تصویریں کھنچوائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ایک روز سیریز کا آغازآج کراچی میں آغاز ہورہا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ دوپہر ڈھائی بجے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں میچ کی تیاری کے لئے آج شام کو ٹریننگ سیشن کریں گی جبکہ ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 11 اور تیسرا 13 جنوری کو کراچی میں ہی شیڈول ہیں۔

دوسری جانب کیوی فاسٹ بولرمیٹ ہینری پیٹ کی تکلیف کے باعث ون ڈے سیریزسےباہرہوگئے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2میچزپرمشتمل ٹیسٹ سیریزبرابررہی تھی۔

PCB

karachi

Pakistan Cricket Team

Photoshoot

Pakistan vs New Zealand