Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم اور گورنر پنجاب کے درمیان رابطہ، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بات چیت

وزیراعلیٰ کیلئے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا آئینی و قانونی تقاضہ ہے، گورنر پنجاب
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2023 03:01pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماوں کے درمیان صوبہ پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت آئینی وقانونی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا آئینی و قانونی تقاضہ ہے تاہم پرویز الہٰی کے لئے اعتماد کاووٹ لیناآئینی ذمہ داری ہے، اس سے روگردانی نہیں کی جاسکتی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں گڈ گورننس سمیت مختلف سیاسی ایشوزپر بھی ایوان کااعتماد کھوچکے ہیں، چوہدری پرویز الہٰی کو خود کو سیاسی طور پر مضبوط کرنے کے لئے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا ہی ہوگا۔

وزیراعظم اور گورنر پنجاب کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب کل ایون سے اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو اس سے مسلم لیگ (ن) کی اخلاقی اور سیاسی لحاظ سے پوزیشن مستحکم ہوگی۔

Shehbaz Sharif

cm punjab

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

governor punjab

Prime Minister

baligh ur rehman