Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب سے آنیوالی 2 لاکھ گندم کی بوریوں کی تقسیم شروع، محکمہ خوراک

سرکاری نرخ پرآٹے کی دستیابی کی کوشش کررہے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ خوراک
شائع 08 جنوری 2023 12:56pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے کہا کہ پنجاب سے آنیوالی 2 لاکھ گندم کی بوریوں کی بلوچستان کے لئے سپلائی شروع کردی ہے۔

محکمہ خوراک بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلیمان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لئے سپلائی شروع ہوچکی ہے پہلے روز تقریباََ 8 گاڑیاں بوریاں لیکر کوئٹہ اور پشین پہنچ رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گندم کی مکمل بوریاں کوئٹہ پہنچنے کے بعد کوئٹہ کی فلورملز کو دسمبر کا باقی رہ جانیوالا کوٹہ 10جنوری تک مہیا کرکے جنوری کا کوٹہ اگلے چند روز میں شروع کیا جائیگا، جس سے آٹے کی قیمت میں اضافے میں کمی واقع ہوگی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سلیمان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان بھر میں لوگوں کو سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی کے لئے محکمہ خوراک کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنا رہی ہیں۔

بلوچستان

punjab

Flour Shortage