Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر4 نہیں، 10 ارب ڈالر ہیں، وزیرخزانہ

"پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے"
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2023 11:31am
پاکستان پر واجب الادا قرض وقت پرواپس کر رہے ہیں،  وزیرخزانہ - تصویر/ اسحاق ڈار ٹوئٹر اکاؤنٹ
پاکستان پر واجب الادا قرض وقت پرواپس کر رہے ہیں، وزیرخزانہ - تصویر/ اسحاق ڈار ٹوئٹر اکاؤنٹ

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں بلکہ 10 ارب ڈالرہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں اور ملک کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جنیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی جبکہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔

Saudia Arabia

World Bank

Ishaq Dar

pakistan economy

IMF