Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ غازی خان اور دیپالپور میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق،17 زخمی

حادثات شدید دھند کے باعث پیش آئے
شائع 08 جنوری 2023 10:34am
فوٹو۔۔۔۔ آج نیوز اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ آج نیوز اسکرین گریب

پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان اور دیپالپور میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تونسہ شریف روڈ پر شدید دھند کے باعث ٹرک اور لوڈر رکشہ پر الٹ گیا، حادثے میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے اور 5 زخمی ہوگئے، جنہیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال لائے گئے 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے چھابری زیریں سے ہے۔

دیپالپور میں ٹرالر کی مسافر بس کو ٹکر، 12 افراد زخمی

دوسری جانب دیپالپور کے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم میں کوٹ علی محمد کے قریب ٹرالرنے مسافروں سے بھری بس کو ٹکر ماردی ،جس کے نتیجے میں 12 مسافر شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا، مسافر بس قصور سے حویلی لکھا جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

punjab

traffic accident

Dera Ghazi Khan

depalpur