Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین دوبارہ (ن) لیگ میں شامل

پنجاب اسمبلی میں لیگی ارکان میں اضافہ ہو رہا ہے،عطاء تارڑ
شائع 08 جنوری 2023 08:53am
مولانا غیاث کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ (ن) لیگ سے ٹکٹ نہیں مانگیں گے - تصویر/ سوشل میڈٰیا
مولانا غیاث کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ (ن) لیگ سے ٹکٹ نہیں مانگیں گے - تصویر/ سوشل میڈٰیا

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 47 نارووال سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا غیاث الدین دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

مولانا غیاث الدین نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی اور (ن) لیگ میں واپسی کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے ٹویٹ میں لکھا پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کے ارکان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر2020 میں مولانا غیاث الدین ان پانچ ارکان میں شامل تھے جنہوں نے عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔

مولانا غیاث کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ (ن) لیگ سے ٹکٹ نہیں مانگیں گے۔

PMLN

Shehbaz Sharif