Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

ہلاک ہشت گرد متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، سی ٹی ڈی
شائع 07 جنوری 2023 11:34pm
پاس سے چار کلاشنکوف اور تین ہینڈ گرنیڈز برآمد۔ فوٹو — فائل
پاس سے چار کلاشنکوف اور تین ہینڈ گرنیڈز برآمد۔ فوٹو — فائل

انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن اور سکیورٹی فورسز نے سربند میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے 4 مطلوب افراد کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز خفیہ اطلاع پر آپریشن کرنے جا رہی تھی کہ دہشت گردوں نے دیکھتے ہی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی، اس دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہشت گرد متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے جن کے پاس سے چار کلاشنکوف اور تین ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے ہیں۔

security forces

peshawar

CTD

Terrorism in KPK

sarband