Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کی کویتی ہم منصب سے گفتگو، مختلف امور پر تبادلہ خیال

شہباز شریف کا کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار
شائع 07 جنوری 2023 10:51pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ہم منصب شیخ احمد نواف الاحمد الجابر الصباح سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے کویتی وزیر اعظم کو 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہونے والی موسمیاتی لچکدار پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں اعلیٰ سطح پر شرکت کی درخواست کی۔

کویتی وزیر اعظم نے پاکستان کی موسمیاتی عزم کو مضبوط بنانے کے اقدامات بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کویت کے ساتھ اپنے تعلقات میں پاکستان کی اہمیت اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، محنت اور دیگر اہم شعبوں، اقتصادی روابط قائم کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صحت، سکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں پاکستانی افرادی قوت کی بھرتی کے لیے کویت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

climate change

Shehbaz Sharif

telephone

Kuwait

Geneva