Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

جے آئی ٹی ملزم نوید اور فیملی پر دباؤ ڈال رہی ہے، وکیل کا دعویٰ

ممکن ہے جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی کے لوگ نوید کی فیملی کو غائب کر دیں۔
شائع 07 جنوری 2023 08:49pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم نوید بشیر کے وکیل میاں داؤد کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) ملزم اور اس کی فیملی پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ایڈووکیٹ میاں داؤڈ نے لکھا کہ “ عمران خان فائرنگ کیس میں جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی کی طرف سے مبینہ ملزم نوید بشیر اور اس کی فیملی پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔“

انہوں نے لکھا کہ ”فیملی ذرائع کے مطابق ملزم نوید کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے پر پولیس حراست میں جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔“

ایڈووکیٹ میاں داؤڈ نمے دعویٰ کیا کہ ”جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی کی طرف سے دو نامعلوم افراد کو نوید بشیر کے گھر دو مرتبہ بھیجا گیا ہے اور ان سے زبردستی نئے وکالت نامے سائن کروانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا ہے، دونوں نامعلوم افراد اپنے نام اور نمبر بھی دے کر گئے ہیں۔“

انہوں نے ٹوئٹ میں مطالبہ کیا کہ ”چیف جسٹس پاکستان سے درخواست ہے کہ جے آئی ٹی کی طرف سے ملزم نوید اور اس کی فیملی پر دباؤ کا نوٹس لیں۔“

میاں داؤد نے امکان ظاہر کیا کہ ”ممکن ہے جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی کے لوگ آئندہ سماعت نو جنوری سے پہلے نوید کی فیملی کو ان کے گھر سے اٹھا کر غائب کر دیں، تاکہ نوید کی فیملی عدالتی کارروائی دیکھنے کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نہ پہنچ سکے، فیملی کے مطابق پہلے بھی جے آئی ٹی والے ایسے اقدامات کر چکے ہیں۔“

pti

JIT

Attack on Imran Khan