Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’حکمران عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں‘، جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

بے حس حکمران اپنی ناکامی کا اعتراف کریں، سراج الحق کا مطالبہ
شائع 07 جنوری 2023 07:19pm
ہمیں آزمائی ہوئی پارٹیوں سے جان چھڑانا ہوگی۔ فوٹو — فائل
ہمیں آزمائی ہوئی پارٹیوں سے جان چھڑانا ہوگی۔ فوٹو — فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک کے آغاز کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں سراج الحق نے پارٹی کارکنان کو اتوار سے ملک بھر میں مظاہرے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بے حس حکمران اپنی ناکامی کا اعتراف کریں، یہ اپنی عیاشیاں اور پروٹوکول کم کرنےکو تیار نہیں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران کو عوام کی کوئی فکر نہیں، ہر شہر میں آٹے کے حصول کے لئے لائنیں لگی ہیں، لہٰذا عوام اپنے حق کے لئے اُٹھ کھڑی ہو، ہمیں آزمائی ہوئی پارٹیوں سے جان چھڑانا ہوگی۔

protest

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq