Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: 3 کاروں کے آپس میں ٹکرا نے کے باعث 5 افراد چل بسے

باراتیوں کی 2 کاریں مخالف سمت سے آنیوالی کار سے ٹکرائیں
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2023 03:39pm
گاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی ہے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
گاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی ہے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

فیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب تیزرفتار 3 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں باپ بیٹا اور3 بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

حادثہ ڈجکوٹ کے قریب گوجرہ روڈ پر پیش آیا جہاں بارات میں شامل 2 کاریں مخالف سمت سے آںے والی کار سے ٹکرا گئیں۔

حادثے میں 3 بھائیوں حمزہ، مظفر اور راشد سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فیصل آباد کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور اوور ٹیک کرنے کے نتیجے میں پیش آیا، جاں بحق ہونیوالے افراد بارات کے ساتھ ڈجکوٹ سے گوجرہ جارہے تھے۔

مزید کہا کہ ڈجکوٹ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی شروع کردی۔

Faisalabad

Road Accident