سیلاب سے تباہ سڑکوں کی بحالی کیلئے ٹینڈر میں مخصوص کمپنیوں کو نوازا گیا
مالی بے ضابطگیوں کا نیب نے بھی نوٹس لے لیا
سیلاب کی تباہی کے باعث متاثرہ سڑکوں کی بحالی میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ٹینڈرمیں مخصوص کمپنیوں کو نوازا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق این ایچ اے نے کئی کمپنیوں کوایڈوانس میں رقوم ادا کیں اور مخصوص کمپنیوں کو بغیر ٹینڈر کے ایک سے زائد ٹھیکے دیے۔
دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ متاثرہ سڑکوں کی بحالی میں 2 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کرچ ہوئے جبکہ مانسہرہ، ٹانک اور ڈی آئی خان میں تخمینے سے زیادہ اخراجات آئے۔
متاثرہ سڑکوں کی بحالی میں مالی بے ضابطگیوں کا نیب نے بھی نوٹس لیتے ہوئے وزارت مواصلات سے تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
NAB
Sindh floods
Pakistan Floods
مقبول ترین
Comments are closed on this story.