Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کا عمران خان حملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

تحقیقات میں رکاوٹ بننے والوں کو بے نقاب کرنا چاہئے، راجا بشارت
شائع 06 جنوری 2023 04:53pm
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان پر وزیر آباد حملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا بشارت نے کہا کہ دنیا تسلیم کرتی ہے کہ عمران خان کو سازش کے تحت ہٹایا گیا، سازش کے تحت ہی ان پر حملہ ہوا جس کے بعد وہ آج تک زیر علاج ہیں۔

انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ذہنی معذور شخص کہتا ہے کہ عمران خان کو گولی نہیں لگی، ذہنی معذور شخص کا بیان قابل افسوس ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کسی کو جےآ ئی ٹی پر اعتراض ہے تو فورم موجود ہیں، البتہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان حملے پر جوڈٰیشل کمیشن بنایا جائے، جو تمام معاملات دیکھے اور تحقیقات میں رکاوٹ بننے والوں کو بے نقاب کرنا چاہئے۔

pti

Rana Sanaullah

lahore

JIT

Attack on Imran Khan