Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کی ہر نشست پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے، سعید غنی

بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونگے۔
شائع 06 جنوری 2023 04:40pm
صوبائی وزیر سعید غنی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
صوبائی وزیر سعید غنی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہر نشست پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے، ہمیں امید ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونگے، یوسی سطح پر پی پی میٹنگز اور ریلیز نکالی جائیں گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی کی ہر نشست پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے، کراچی کی صرف دو نشستوں پر آزاد امیدواروں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے میئر پیپلزپارٹی سے ہوں گے، کنٹونمینٹ بورڈز کے انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے، ہم انتخابات کی بھرپورتیاری کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو حقلہ بندیوں پر اعتراض ہے وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے، 15 جنوری کے انتخابات سندھ کی دو ڈویزن میں ہو رہے ہیں۔2013 کےالیکشن سے پہلے بھی دھمیکیاں دی گئی تھیں۔

سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے ہمارے کئی مذاکرات ہوئے ہیں اور اب بھی ان سے رابطے میں ہیں، میں نے وزیر کے عہدے سے استعفا دیا ہے۔

karachi

sindh

Sindh Local Body Election

Sindh Local Bodies Election