Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی وزیرکا دورہ مسجد اقصٰی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اظہارِتشویش

فلسطینی سفیرکا اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
شائع 06 جنوری 2023 08:58am
اسرائیلی وزیرکے دورہ مسجد اقصٰی کے معاملے پرسلامتی کونسل کا اجلاس ہوا تھا - تصویر/ سی این این
اسرائیلی وزیرکے دورہ مسجد اقصٰی کے معاملے پرسلامتی کونسل کا اجلاس ہوا تھا - تصویر/ سی این این

اسرائیلی وزیر کے دورہ مسجد اقصٰی کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی اقدام پراظہارتشویش کیا گیا۔

اراکین نے کہا کہ مسجد اقصٰی مسلمانوں کی مقدس جگہ ہے، یہاں وہ نماز پڑھتے ہیں، اسرائیل مسجد اقصٰی کے احاطے میں امن کو برقرار رکھے۔

فلسطینی سفیر نے سلامتی کونسل سے اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ سیکریٹری جنرل یو این نے کہا اسرائیل کشیدگی کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کرے۔

Israel

United Nations

jerusalem