Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان سمیت خطے کے کئی ممالک میں 5.8 شدٹ کا زلزلہ

ملک کے کئی شہروں میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2023 08:31pm

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت آس پاس کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی اور خیبرپختونخوا میں خوشاب، پشاور، ہری پور، اٹک، ایبٹ آباد، بونیر، صوابی، مردان، ڈی آئی خان، چارسدہ، کوہاٹ، ٹکسلا، خیبر، ملاکنڈ، سوات، دیر، مانسہرہ، بٹگرام، چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پنجاب میں لاہور، خوشاب، فیصل آباد، شیخوپورہ، داؤدخیل میں زلزلہ محسوس کیا گیا، جبکہ میرپور آزادکشمیر، چلاس اور غذر میں بھی لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔

پاکستان کے علاوہ افغانستان، تاجکستان، بھارت اور نیپال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ مرکز جنوبی افغانستان میں 173 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

rawalpindi

اسلام آباد

earthquake

KPK