Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

جماعت اسلامی کا دھرنا: وزیراعلی ہاؤس جانیوالے راستے کنٹینر لگا کر روڈ کو بلاک

مردم شماری میں بھی کراچی کے ساتھ زیادتی ہوئی، حافظ نعیم
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2023 03:37pm
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوں، حافظ نعیم - تصویر/ فیس بٰک
پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوں، حافظ نعیم - تصویر/ فیس بٰک

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم کی جانب سے آج شام 4 بجے وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے اعلان کیا تھا جس کے پیشِ نظر ساؤتھ پولیس کی جانب سے اطراف میں کنٹینر لگا کر روڈ کو بلاک کردیا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم انتخابات نہیں چاہتیں اور ایم کیوایم کی ساری توجہ گورنر شپ اور وزارتوں پر ہے۔

امیرِجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کی درستگی کیلئے احتجاج بھی کیا تھا لیکن حلقہ بندیوں کی بنیاد پرالیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا اورمردم شماری میں بھی کراچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی مردم شماری درست کرنا نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات ہوں جبکہ ایم کیوایم نے کراچی کیلئے سندھ حکومت سے کچھ نہیں لیا ان کی ساری توجہ گورنر اور وزارتوں پر ہے، گورنرکی تقرری کیلئے پورا ریکارڈ چیک ہونا چاہئے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پولیس کا نظام بہتربنانے کی ضرورت ہے سیاسی بنیاد پر بھرتیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، پولیس کی معاونت کے بغیرمنشیات کے اڈے نہیں چل سکتے جبکہ رینجرز کو اسٹریٹ کرائم سے متعلق بھی اختیارملنا چاہئے۔

CM Sindh

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Syed Murad Ali Shah