Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

پسند کی کے کیس میں مبینہ مغویہ کے شوہر ظہیر نے اہلیہ کی کسٹڈی مانگ لی

اہلیہ نے تمام فورمز پر میرے حق میں بیانات دیے، شوہر
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2023 01:48pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے کے کیس میں مبینہ مغویہ کے شوہر ظہیراحمد نے اہلیہ کی کسٹڈی مانگ لی ہے۔

مبینہ مغویہ کے شوہرکا کہنا ہے کہ قانونی اور شرعی شوہر ہوں، شیلٹر ہوم سے کسٹڈی دی جائے اور اہلیہ نے تمام فورمز پر میرے حق میں بیانات دیے ہیں۔

ظہیراحمد کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری اہلیہ کو جان کے خطرات لاحق ہیں آئی جی، محکمہ داخلہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے سیکرٹری داخلہ، تفتیشی افسر، مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ہی ڈی جی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی، آئی جی سندھ کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔

عدالت نے فریقین سے 6 جنوری کیلئے جواب طلب کرلیا ہے۔

پاکستان

karachi