Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ایڈمنسٹریٹرز تعیناتی کیس کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری

الیکشن شیڈول کےبعدتمام تبادلے واپس لے لیے گئے، سندھ حکومت
شائع 05 جنوری 2023 11:22am

عدالت نے بلدیاتی انتخابات شیڈول ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کے کیس سے متعلق عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے بعد ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کا کیس پر سماعت ہوئی۔

سندھ حکومت نے الیکشن شیڈول کے بعد کی جانے والے تمام تبادلے واپس لینے سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔

کیس کی سماعت میں عدالتی حکم پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری نجم احمد شاہ پیش ہوئے جبکہ سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول کے بعد تمام تبادلے واپس لے لیے گئے۔

عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے تمام تقرریاں، تبادلے واپس لینے کی یقین دہانی کروائی اور10جنوری کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات کا ذاتی حیثیت میں آنا ضروری نہیں ہے۔

administrator karachi

Sindh High Court