عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو گھر گھر جا کر سیاسی مہم چلانے کی ہدایت کردی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات میں جیت کیلئے پنجاب پر فوکس کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات کیلئے سینئر قیادت کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، تمام اضلاع میں یوسی سطح تک تنظیم سازی مکمل کرنے اور شہری علاقوں میں سینئر رہنماؤں کو ڈور ٹو ڈور کمپین تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے پارٹی کو ہدایت کی کہ عوام کو بتایا جائے کہ امپورٹڈ حکومت کس طرح ڈاکہ ڈال رہی ہے، ڈور ٹو ڈور مہم میں خواتین پر خصوصی فوکس کیا جائے۔
قیادت کو روزانہ کی بنیاد پر رابطہ مہم کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے اہم رہنماوں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے سابق وزیراعلی عثمان بزادر، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اور محمود الرشید کو ٹاسک سونپا ہے۔
ذرائع کا کہنا کہ عمران خان نے11 جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ہی پارٹی رہنماوں کو اراکین اسمبلی سے رابطے کرنے کا کہا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع مطابق تین اراکین کا اعتماد کے ووٹ میں پیش نہ ہونے کا اندیشہ جبکہ حکومت کے پاس اس وقت 187 اراکین ہیں اوراعتماد کے ووٹ کے لئے 186 اراکین کی ضرورت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے 9 جنوری کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ ہے اور حتمی فیصلہ عمران خان، چوہدری پرویزالہی اور مونس الہی کی مشاورت سے ہوگا۔
Comments are closed on this story.