بلدیاتی انتخابات سے قبل تقرریاں: سندھ حکومت نے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد شروع کردیا
سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتی کے معاملے سے متعلق عدالتی فیصلے پرعملدرآمد شروع کردیا گیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے آج پی ٹی آئی رہنماؤں اورشہری خادم حسین کی درخواستوں کی سماعت کے دوران قراردیا تھا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تقرریاں غیرقانونی ہیں۔
عدالت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتی کے معاملے پر الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تمام تقرریوں اورتبادلوں کاجائزہ لینےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ضابطہ تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل خلاف ضابطہ تقرریوں وتبادلوں کا فیصلہ واپس لینے کا حکم
اس سماعت کے کچھ دیر بعد ہی خبرسامنے آئی ہے کہ محکمہ بلدیات سندھ نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ کا تقرر غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
شکیل احمد کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن منسوخ کرنے کے علاوہ ایڈمنسٹریٹر کورنگی محمد شریف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ کردیا گیا۔
اس کے علاوہ ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل حیدرآباد محمد فاروق بھی عہدے سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.