Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ائیرپورٹ پردھند، موسم کی خرابی کے باعث 18 پروازیں تاخیرکا شکار

جدہ سے آنے والی پرواز 11گھنٹے تاخیر کا شکار ہے
شائع 04 جنوری 2023 10:46am
لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ - تصویر/ فائل
لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ - تصویر/ فائل

لاہورائیرپورٹ پردھند اورموسم کی خرابی کے باعث بیرون اوراندرون ملک آنے جانے والی 18 پروازیں تاخیرکا شکار ہوگئیں ہیں۔

دھند کے باعث 3 پروازیں لاہور ائیرپورٹ پرلینڈ نہ کرسکیں جبکہ شارجہ سے آنے والی پرواز209 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑآ گیا ہے جبکہ ابوظہبی سے آنے والی پرواز 263 کا رخ بھی اسلام آباد موڑ دیا ہے۔

اس کے علاوہ جدہ سے آنے والی پرواز 737 گیارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

PIA

Allama Iqbal International Airport