مریم نواز بھی نائب صدر اور شاہد خاقان بھی، کیسے ممکن ہے؟
کیا پارٹی آئین دو نائب صدور کی اجازت دیتا ہے؟
وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر بنانا دیا تو دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی پارٹی کے سینیئر نائب صدر ہیں۔
اس حوالے سے ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی آئین میں ایک سے زائد سینئیر نائب صدرکی گنجائش موجود ہے، مسلم لیگ ن کے آئین کے مطابق ضرورت کے تحت ایک سے زائد سینیئر نائب صدر اور نائب صدر بنائے جاسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو شہبازشریف نے پارٹی امور کا نگران بنایا ہے، جس کے تحت وہ پارٹی معاملات میں مکمل خود مختار ہوں گی، جبکہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف صرف حکومتی معاملات دیکھیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں مریم نواز انتخابی مہم چلائیں گی اور صوبوں میں نئی تنظیم کو حتمی شکل دیں گی۔
PMLN
Shahid Khaqan Abbasi
Maryam Nawaz
Party Vice President
مقبول ترین
Comments are closed on this story.