Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرآباد واقعے کی جے آئی ٹی غیرقانونی ہے، عطا تارڑ

غلام محمود ڈاگر اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں، لیگی رہنما
شائع 03 جنوری 2023 10:59am
عطا تارڑ (فوٹو: فائل)
عطا تارڑ (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیرآباد واقعے کی جے آئی ٹی غیرقانونی ہے، جے آئی ٹی والے بغیر ایف آئی آر کے لوگوں کو اٹھا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پولیس نے دو ماہ سے 2 افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، غلام محمود ڈاگر اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ غیر قانونی زیر حراست افراد کیلئے ہر فورم پر جائیں گے، پنجاب پولیس بھی لوگوں کو اغواء کر رہی ہے، پنجاب میں اربوں کی کرپشن ہو رہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مونس الٰہی اور پرویز الٰہی کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے ٹرانسفر ہوئے۔

PMLN

police

Chaudhry Pervaiz Elahi

Moonis Elahi

Atta Tarrar