Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھند کے باعث موٹرویز بند، فلائٹ آپریشن معطل، ٹرینوں کا شیڈول متاثر

موٹروے حکام کی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گزیر کی ہدایت
شائع 03 جنوری 2023 08:42am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹرویز بند ہیں جبکہ شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہیں۔

پنجاب میں دھند نے نظام زندگی مفلوج کر دیا،دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن اور لاہور سے ہرن مینار تک دھند کے باعث بند کر دی گئی۔

موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور موٹروے ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ بھی دھند کے باعث بند ہیں۔

موٹروے حکام نے دھند کی وجہ سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گزیر کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور اور گردونواح میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہونے سے لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل اور ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو گیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 150 میٹر رہ جانے کی وجہ سے کئی نیشنل اور انٹرنیشنل فلائٹس متاثر ہوئیں۔

لاہور اور کراچی کے درمیان اُڑان بھرنے والی 3 پروازیں منسوخ ہیں جبکہ دبئی، سلالہ، مسقط، دمام اور جدہ سے آنے اور جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

لاہور اور کراچی کی 4 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ کراچی، کوالالمپور اور دبئی سے لاہور آنے والی 4 پروازیں اسلام آباد بھیج دی گئی ہیں۔

lahore

punjab

fog

moterway

train operation

flight delay