Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی سفیر کی شہزادہ محمد بن سلمان سے اظہارِ محبت کرنے والے پاکستانی ٹرک ڈرائیور سے ملاقات

پشاور کے ٹرک ڈرائیور نواز اختر نے سعودی عولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر ٹرک پر لگائی تھی۔
شائع 02 جنوری 2023 11:00pm

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعيد المالكی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے محبت کا اظہار کرنے والے ہاکستانی ٹرک ڈرائیور سے ملاقات کی ہے۔

پیر کو سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ”سفیر جناب نواف سعيدالمالكی نے آج محترم نواز اختر سے ملاقات کی جنہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی تصویر کی پینٹنگز اپنے ٹرک پر آویزاں کر کے شہزادہ محمد اورسعودی عرب کی قیادت سے اپنی گہری محبت کا اظہار کیا تھا۔“

پشاور کے ٹرک ڈرائیور نواز اختر نے سعودی عوام اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹرک پر ولی عہد کی تصویر لگائی تھی۔

گاڑیوں اور عوامی سڑکوں پر تصاویر اور بینرز لگانا ایک ایسا کلچر ہے جو پاکستانی عوام کے جذبات، بعض سماجی، سیاسی اور دیگر اہم واقعات کا اظہار کرتا ہے۔

پاکستان

Muhammad bin Salman

Truck Driver