Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف اعتماد پر فوکس کرنے کا فیصلہ
شائع 02 جنوری 2023 06:15pm

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اتحاد کو واضح برتری حاصل ہے، اسی لئے اپنے نمبر پورے نہ ہونے پر ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد واپس لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے اپنی توجہ اسپیکر کی بجائے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف اعتماد پر مرکوز کرلی ہے۔

اس سے قبل ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد واپس لی تھی۔

PMLN

no confidence motion

Speaker Punjab Assembly

deputy speaker punjab assembly