Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فریال تالپور کاخواتین کیلئے کراچی میں پنک ٹیکسی اسکیم لانے کا اعلان

پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، فریال تالپور
شائع 02 جنوری 2023 04:22pm

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما فریال تالپور نے کراچی میں پنک ٹیکسی اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں خواتین سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ سندھ حکومت خواتین کے لیے کراچی میں پنک ٹیکسی اسکیم لارہی ہے۔

فرالٹ تالپور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، پیپلز پارٹی بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی غریب طبقوں کی نمائندہ پارٹی ہے۔ بیت المال کے پروگرام غریبوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔

فرالپ تالپور کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بھی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔

karachi

Sindh government

Faryal Talpur

Pink Taxi Scheme