Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فاسٹ بولرشاہین شاہ کا دوبارہ باؤلنگ کا آغاز

شاہین شاہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے تھے
شائع 02 جنوری 2023 03:35pm
تصویر/ پی سی بی
تصویر/ پی سی بی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے گھٹنے کی اِنجری سے صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ باؤلنگ کا آغازکردیا ہے۔

بولرشاہین شاہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک منظرعام سے باہر تھے، وہ نومبرمیں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

شاہین شاہ کی پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے دوران واپسی متوقع ہے جبکہ انہوں نے ری ہیب کو جاری رکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے تصدیق کی کہ شاہین شاہ آج سے کراچی میں قومی ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب دوبارہ شروع کریں گے۔

مزید کہا کہ میڈیکل اسٹاف شاہین شاہ کی بہترین دیکھ بھال کررہا ہے تاکہ وہ دوبارہ بہترین پرفارمنس دیکھانے کے لیے میدان میں آسکیں جبکہ حارث رؤف کو عبوری سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ نے ون ڈے اسکواڈ کے اعلان سے قبل ان کی انجری کے جائزے کے لیے بلایا ہے۔

PCB

Shaheen Shah Afridi