Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران کو پھر ہوا دی جارہی ہے لاڈلوں کا احتساب کیوں نہیں ہوسکتا، جاوید لطیف

جاوید لطیف کے بیان پر ترجمان پنجاب حکومت کا بھی ردعمل سامنے آگیا
شائع 02 جنوری 2023 01:04pm
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کو پھر ہوا دی جا رہی ہے لاڈلوں کا احتساب کیوں نہیں ہوسکتا ہے۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو2018 میں مسلط کیا گیا اورآج بھی سہولتکاری دی جاری ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ پہلے احتساب پھرانتخابات ہونا چاہئے لاڈلوں کا احتساب کیوں نہیں کیا جاسکتا معیشت تباہ کرنے والوں کومعاف نہیں کیا جاسکتا۔

لیگی رہنما کے بیان پر ردِعمل کا اظہارکرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں عمران خان کوجتوا کرمنتخب کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کی صورت میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کوعوام پرمسلط کیاعمران خان کو نہیں پی ڈی ایم ٹولے کو سہولت کاری دی جارہی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ جن کا احتساب ہونا تھا وہی احتساب کے قوانین تبدیل کررہے ہیں۔

PMLN

Mian Javed Latif