Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا

آئی جی سندھ و دیگر کونوٹس جاری
شائع 02 جنوری 2023 12:13pm
شہبازگل کو کراچی میں درج3مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے ،عدالت - اسکرین گریب
شہبازگل کو کراچی میں درج3مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے ،عدالت - اسکرین گریب

سندھ ہائیکورٹ نے قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے مقدمے میں پولیس کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں درج مقدمات میں گرفتاری سے روکتے ہوئے آئی جی سندھ و دیگر کو 12 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

شہبازگل کے خلاف سرجانی ٹاون، بریگیڈ اور رضویہ تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

درخواست گزارکا موقف تھا کہ اداروں کے خلاف تضحیک آمیزبیان دینے پر لاہور کے تھانا مانگا منڈی میں مقدمہ درج ہوچکا ہے، ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا۔

شہباز گل نے سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے، استدعا کی حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا، پولیس کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

shahbaz gill

Sindh High Court